ہمارے بارے میں

gulfpic

ہماری کمپنی کا قیام اٹلی میں 1920 میں ہوا تھا، اس کے بعد سے یہ ہمیشہ سے کوپولا فیملی (Coppola Family) کے زیر انتظام رہی ہے۔

حالیہ برسوں میں، ہماری کمپنی نے ہر تہذیب، مذہب، یا مقصود ملک میں تجہیز و تکفین سے متعلق خدمات کے شعبے میں ایک بین الاقوامی اہمیت حاصل کی ہے۔
سالوں کے تجربے کے ساتھ ہم آج UAE میں ہیں اور ہمارا صدر دفتر دبئی میں ہے۔
ہمارے کاروبار کا وسیع دائرہ، آپ کو دنیا کے کسی بھی حصے میں مطلوب کسی بھی قسم کی خدمات مہیا کرتا ہے۔
فی الحال ہم یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا “گروپ” تجہیز و تکفین سے متعلق خدمات کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے۔
ہم دن اور رات میں کسی بھی وقت، پیشہ ورانہ خدمات، تشکر، اور احترام کی ضمانت دینے کے لئے آپ کے ساتھ موجود ہیں جس کی واقعی ضرورت ہوتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے کلائنٹس غم کے وقت میں ہمارے پاس آتے ہیں۔
آپ کی مشکلات کو کچھ حد تک آسان بنانے کے لئے، ہم تجربہ کار پیشہ ور افراد کی معرفت باخبر، پیشہ ورانہ اور بروقت خدمات پیش کرتے ہیں جو اس عمل میں آپ کی ہر قدم ہر رہنمائی کرسکتی ہیں۔
جب گھر سے دور کسی مقام پر کوئی المناک حادثہ پیش آتا ہے، تو کاغذی کاروائی کی فکرمندیوں اور ایک اجنبی سرزمین پر تجہیز و تکفین کی منصوبہ بندی کی اہم جزئیات کی وجہ سے ان کا صدمہ اور بڑھ جاتا ہے۔
آپ کی ساری تشویشات اپنے ذمے لے کر، ہم دنیا بھر کے مقامات پر انسانی باقیات کی وطن واپسی میں اعانت کرتے ہیں اور موت کا اندراج کروانے کے لئے مطلوب تمام دفتری کارروائیوں میں سہولت بہم پہنچاتے ہیں۔
ہمیں تجہیز و تکفین سے متعلق مواقع کے لئے درکار خصوصی پروڈکٹس کی فراہمی میں مہارت حاصل ہے۔ ہماری پروڈکٹس کا دائرہ عمدہ ترین تابوت سے لے کر کم قیمت تابوت اور انواع و اقسام کی دیگر پروڈکٹس تک ہے جیسے: تعزیتی گلدستے، پھولوں کا ہار، وغیرہ
ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے عزیز و اقارب کی میت کی دیکھ بھال اور تجہیز و تکفین کی کارروائی کے سبھی پہلو احترام کے ساتھ اور انتہائی احتیاط کے ساتھ انجام دیئے جائیں۔

Find out our Offices and Funeral Home